مسلمانو ! پڑھو قرآن احکام الہی ہے
اسی قرآن سے کامل ہدایت سب نے پائی ہے
مسلمانو ! نذ یر اس کی نہیں ملتی کتابوں میں
متاع علم و رحمت ہے ، شفا بھی ساتھ لائی ہے
مسلمانو ! پڑھو قرآن کو فہم و بصیرت سے
تمہاری زندگی کا ضابطہ ہے ، رہنمائی ہے
مسلمانو ! ذرا قرآن کی فریاد کو سن لو
یہ سودا آخرت کا ہے ، قیامت کی گواہی ہے
سجا کر رکھ دیا طاقوں میں زینت کے لئے مجھ کو
گلے میں ڈال کر تعویذ دھو دھو کر پلائی ہے
دہل جاتے تھے دل جب غور سے قرآن پڑھتے تھے
مگر افسوس ! ہم سب نے اسے رسما نبھا ئی ہے
مرو قرآن پر اے نوجوانو ! سب کا قائد ہے
کسی طاقت کے آگے سر جھکانا جگ ہنسائی ہے
!ابھی فرصت ہے انصر سکھ لو قرآن کا پڑھنا
کلام اللہ سے دنیا کی عقبیٰ کی بھلائی ہے
دعوت فکر و عمل : انصر نیپالی
केयर फाउणडेशन द्वारा संचालित:
तपाईंको प्रतिकृयाहरू