ویسٹ انڈیز ٹیم کے ابتدائی بیٹسمین پاکستان بولنگ لائن کے خلاف ریت کی دیوار ثابت ہوئے ،مہمان ٹیم نے 13 اوورز میں 9 وکٹ پر 60 رنز ہی بناسکے ۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز 204 رنز کا ہدف دیا۔
بڑے ہدف کے تعاقب کےلئے ویسٹ انڈیز کی طرف سے چیڈوک والٹن اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا ،پہلے اوور کی چوتھی گیند پر محمد نواز نے والٹن کو پویلین کا راستہ دکھایا ،وہ 6رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔
دوسرے اوور میں محمد عامر نے اوپنر آندرے فلیچر اور کپتان جیسن محمد کو میدان بدر کیا تو ویسٹ کی 3کی وکٹیں صرف 8رنز گر چکی تھی۔
ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ 15 کے مجموعی اسکور پر گری ، دنیش رام دین کو صفر کے اسکور پر حسن علی نے محمد نواز کی مدد سے قابول کیا ۔
پاکستان کوپانچویں وکٹ 27 کے اسکور پر ملی،ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈر رومین پاول کی وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی ،وہ ایک چوکے کی مدد سے صرف 5رنز بناسکے۔
کالی آندھی کی چھٹی وکٹ 33 کے اسکور پر گر گئی،3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنانے والے مارلن سیموئل کا کیچ فہیم اشرف نے لیا ،یہ محمد نواز کی دوسری وکٹ تھی۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ ریاد ایمرت کی ملی ،1چھکے کی مدد سے 11 رنز بنانے والے کھلاڑی کا شعیب ملک کی گیند پر بائونڈی لائن پر حسین طلعت نے کیچ لیا۔
شعیب ملک نے اگلی ہی گیند پر کیسرک ولیمزکو بابر اعظم کی مدد سے قابو کرلیا ،یوں مہمان کی 8 وکٹ بھی 51 کے اسکور پر گر گئی ۔
केयर फाउणडेशन द्वारा संचालित:
तपाईंको प्रतिकृयाहरू