مطاف ، یعنی خانہ کعبہ کے گرد طواف کے لئے استعمال ہونے والا حصہ 27 مارچ 2018 بروز منگل سے آب زم زم کنویں کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد عبادت گزاروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
مکہ کی مالیاتی وزارت اور دو مقدس مساجد کے معاملات کی صدارت مطاف کو گرینڈ مسجد کے زائرین سمیت تمام عبادت گزاروں کے لیے کھولنے کی تیاریاں مکمل کر رہی ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر میں جب سے آب زم زم کے کنویں کی تعمیر کا کام جاری ہے مطاف میں عمرہ زائرین کے جانے پر پابندی لگا دی گئی تھی جو اب تعمیراتی کام مکمل ہونےکے بعد 27 مارچ 2018 کو ختم کر دی جائے گی۔
تمام عبادت گزاروں کو اس تاریخی مقدس کنویں تک رسائی دینے کے لیے 250 سے زائد انجینئرز ، ٹیکنیشنز اور مزدور 11 کرینوں کی مدد سے آب زم زم کے کنویں کی تعمیر کے کام میں مشغول ہیں
کنویں کی بحالی وتعمیر کے کام کا مقصد صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس مقدس پانی کو ذخیرہ کرنا اور اس پانی کی تقسیم کے نظام کو اپ گریڈ کرنا تھا۔
केयर फाउणडेशन द्वारा संचालित:
तपाईंको प्रतिकृयाहरू