مشروبات اور کپڑوں کے برینڈز کے بعد پاکستان میں لاہور کے ایک نجی اسپتال نے بھی مریضوں کو راغب کرنے کا انوکھا انداز اپنایا ہے، مریضوں کو علاج کے ساتھ قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دیئے جا رہے ہیں، اسپتال آئیں، علاج کرائیں اور انعام بھی پائیں۔
لاہور میں واقع ایک نجی گائنی اسپتال میں ان دنوں مریض کھنچے چلے آ رہے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ نارمل ڈلیوری ہو یا کوئی آپریشن، اُنہیں قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات بھی دیئے جاتے ہیں، جن میں موٹر سائیکل، فریج، اوون، جوسر اور استری وغیرہ شامل ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا اسپتال رنگ روڈ کی پسماندہ آبادی میں واقع ہے، اس لیے مریض انعامات ملنے پر بہت خوش ہوتے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انعامات کےلیے قرعہ اندازی کا تجربہ کامیاب رہا ہے،مریض خوشی خوشی چلے آتے ہیں۔
مریضوں کا کہنا ہے کہ اگر اچھے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ انہیں انعامات بھی ملتے رہیں تو ان کی آدھی تکلیف تو علاج سے پہلے ہی ختم ہوجاتی ہے
केयर फाउणडेशन द्वारा संचालित:
तपाईंको प्रतिकृयाहरू