०९ माघ २०८१

ٹرمپ کے مشیر میک ماسٹر کو بھی تبدیل کر دیا جائے گا، رپورٹ

३ चैत्र २०७४, शनिबार २३:४४ मा प्रकाशित
 
واشنگٹن (17مارچ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اطلاعات کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بات امریکا کے موقر اخبار واشنگٹن پوسٹ نے جمعرات کو شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہی ہے تاہم اخبار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ انہیں قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے سے الگ کرنے میں جلدی نہیں کریں گے تاکہ فوج کے جنرل کے لیے ایسا اقدام خفت کا باعث نا بنے ۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق میک ماسٹر کو ان کے عہدے سے الگ کرنے کے معاملے کا تعلق ٹرمپ انتظامیہ میں اعلیٰ سطح پر ہونے والے ردوبدل سے ہے جس کی وجہ سے اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وائٹ ہاؤس سے کئی دیگر (عہدیداروں) کو بھی رخصت ہونا پڑے گا۔ صدر نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ “ہمیشہ تبدیلی ہو گی۔۔۔اور میرا خیال ہے کہ آپ تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں مختلف نقطہ نظر کو دیکھنا چاہتا ہوں۔”​دوسری طرف جمعرات کی رات کو اپنے ٹوئٹر بیان میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ ہکابی سینڈرز نے ان اطلاعات کے تردید کرتے ہوئے کہا کہ “ابھی ابھی میری امریکہ کے صدر اور جنرل ایچ آر میک ماسٹر سے بات ہوئی ہے اور اطلاعات کے برعکس ان کے درمیان اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے اور این ایس سی (نیشنل سیکورٹی کونسل) میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے۔ “

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter