०२ माघ २०८१

سادھو آسارام ریپ کے مقدمے میں مجرم قرار،

१२ बैशाख २०७५, बुधबार १४:२४ मा प्रकाशित

 

انڈیا کے شہر جودھپور کی ایک عدالت نے ملک کے سرکردہ سادھو آسارام کو ایک نابالغ لڑکی کے ریپ کے مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔

انھیں ریپ کے جرم میں کم سے کم دس برس اور زیادہ سے زیادہ عمرقید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

آسارام پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے آشرم میں اگست 2013 میں ایک 16 سال کی نابالغ لڑکی کا ریپ کیا تھا۔

اس معاملے میں بابا کے چار معاونین پر بھی جرم میں شریک ہونے کا الزام تھا۔ عدالت نے ان کے دو معاونین کو قصوروار قرار دیا اور دو کو الزامات سے بری کر دیا تھا

ھیں اس واقعے کے کچھ دنوں بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے والدین سادھو کے معتقد تھے اور متاثرہ لڑکی ان کے زیر انتظام چلائے جانے والے ایک رہائشی سکول میں مقیم تھی۔

مقدمے کی سماعت کے دوران کئی گواہوں پر حملے بھی کیے گئے تھے اور ایک گواہ تاحال لاپتہ ہے۔ متاثرہ لڑکی کے خاندان کو بھی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

تاثرہ لڑکی کے والد نے عدالت کے فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان نے بہت مشکلیں برداشت کی ہیں۔ انھیں بالاخر اب انصاف ملا۔

بابا پر ایک دوسری خاتون کے ریپ کے الزام میں ایک اور مقدمہ بھی چل رہا ہے۔

77 برس کے بابا آسارام ساڑھے چار برس سے جیل میں ہیں۔ وہ ایک مقبول سادھو ہیں اور 19 ملکوں میں ان کے 400 سے زیادہ آشرم ہیں۔

ان کے پیروکاروں کی تعداد کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔

انڈین وزارت داخلہ نے احتیاط کے طور پرمدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان اور ہریانہ میں حساس مقامات پر اضافی فورسز تعینات کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

۔

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter