०९ माघ २०८१

ثانیہ مرزا امید سے ہیں؟

१० बैशाख २०७५, सोमबार २२:४७ मा प्रकाशित

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طرف سے اپنے بچے کے نام ’مرزا ملک‘ رکھنے کی خبر کے بعد سے چہ مگویاں چل رہی تھی کہ کہیں وہ امید سے تو نہیں؟

اس بارشعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ایک ہی تصویر کو اپنے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کی ہے اور یہ بتانا چاہ ہے کہ ان کی زندگی اب دو سے تین ہونے والی ہے۔

شعیب ملک نے ویسے تو تصویر بغیر کسی تحریر کے شیئر کی ہے ،جس میں کیپشن موجود نہیں ہے جبکہ ثانیہ مرزا کی تصویر میں’بے بی مرزا ملک ‘ تحریر ہے۔

کھیل کے شعبے سے وابستہ جوڑے کی شیئر کردہ تصویر دکھایا گیا ہے کہ ’ ایک طرف ’ملک ‘کی کپڑوں کی الماری ہے تو دوسری طرف’ مرزا‘ کی الماری ہے اور درمیان تیسری الماری بھی ہے جو ’ مرزا ملک‘ کے چھوٹے کپڑوں کو نمایاں کررہی ہے۔

اس واضح پیغام سے دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، کھیل کے شعبے سے وابستہ کئی نمایاں شخصیات نے شعیب ملک مبارک باد بھی دی ہے ،جن میں قومی ٹیم سے وابستہ احمد شہزاد ،وہاب ریاض ، ٹیم میں شمولیت سے رہ جانے والے فواد عالم ، سابق فاسٹ بولر وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال وقار اور اسپورٹس جرنلسٹ خاتون بھی شامل ہیں۔

ثانیہ مرزا کے اکاونٹ پر ادکارہ ماورا حسین سمیت ان کے بھارتی اور پاکستانی مداحوں نے خوب مبارک بادیں پیش کیں۔

سوشل میڈیا پر جوڑے کی طرف سے مداحوں کو خوشخبری دینے کے اس اچھوتے انداز کو خوب سراہا جارہا ہے ۔

گزشتہ دونوں ثانیہ مرزا نے اپنے بچے کا سر نیم کے حوالے سے ایک تقریب میں اظہار خیال کیا تھا کہ اور بتایا تھاکہ وہ ’مرزا ملک ‘ کہلائے گااور ساتھ ہی کہا تھاکہ شعیب ملک پہلی اولاد کے طور پر بیٹی چاہتے ہیں۔

اسپورٹس کے شعبے سے وابستہ جوڑے کی شادی 8 سال قبل اپریل ہی کے مہینے میں ہوئی تھی اور دونوں نے اپنی رہائش دبئی میں اختیار کررکھی ہے ۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter