پھول گلشن میں محبت کے کھلا دیتے ہیں
شیشہ دل سے کدورت کو صفا دیتے ہیں
کیسے حق بات کی تبلیغ کرینگے واعظ
کفر کے سامنے سر اپنا جھکا دیتے ہیں
دینی اجلاس کے ان مہنگے خطیبوں کے لیے
قوم کی گاڑھی کمائی کو لٹا دیتے ہیں
آہ! یہ سچ ہے کہ مذہب کے ٹھیکیداروں نے
متحد قوم کو آپس میں لڑا دیتے ہیں
دیکھ کر میری صداقت و امانت داری
منصب حق سے مجھے لوگ ہٹا دیتے ہیں
آؤ !بیٹھو نا مرے پاس مری جان وفا
قصہ درد و الم آج سنا دیتے ہیں
جب گزرتی ہو مری جان بہاراں چھپ کر
لالہ و گل تری آمد کا پتا دیتے ہیں
نیک عالم کی رفاقت سے نہ بھاگو انصر
دل میں خوابیدہ تمنا کو جگا دیتے ہیں
نصیر محمد انصر نیپالی
केयर फाउणडेशन द्वारा संचालित:
तपाईंको प्रतिकृयाहरू