०२ माघ २०८१

مولانا عبدالوہاب خلجی کے سانحہ ارتحال پر وابستگان اسلامی سنگھ نیپال سوگوار

وہ اجتماعیت کو مستحکم رکھنے اور ملکی سطح پر مسلمانوں میں اتحاد واشتراک پر بہت زور دیتے تھے:سراج احمد فلاحی

३० चैत्र २०७४, शुक्रबार १८:४३ मा प्रकाशित

کیر خبر کٹھمنڈو

ملک ہندوستان کے معروف عالم ، مسلمانان ہند کے بزرگ رہنما اور جماعت اہل حدیث کے سابق ناظم اعلی جناب مولانا عبدالوہاب خلجی صاحب جو ادھر کئی ہفتوں سے بیمار تھے اور علاج چل رہاتھا آج 13 اپریل 2018 بروز جمعہ ان کے انتقال کی اندوہناک خبر آج موصول ہوئی ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ مولانا مرحوم کا شمار ملک کے جید علمائے دیں میں تھا۔ ان کی خدمات کا عرصہ بھی کافی طویل ہے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند میں متعدد ذمہ داریوں پر رہ چکے ہیں ۔ جامعہ الفلاح میں دعوت اسلامی مدارس دینیہ سیمینار میں ملاقات ہوچکی ہے بہت ہی خلیق اور وسیع القلب انسان تھے۔ استاد محترم جناب مولانا طاہر مدنی صاحب سے بڑے گہرے مراسم تھے۔ ملک میں ملی امور پر ہونے والے بین المسالک مشترکہ سمینار اور اجلاس میں جماعت اہل حدیث کی اکثر نمائندگی آپ ہی کرتے تھے اور آپ کی گفتگو سے صاحب ظاہر ہے کہ ملی امور میں بڑی دل چسپی رکھتے تھے اور اسلامی اجتماعیت کو مستحکم رکھنے اور ملکی سطح پر مسلمانوں میں اتحاد واشتراک ہو اس پر بہت زور دیتے تھے۔ دوسری جماعتوں اور اداروں کی کوششوں کو سراہتے بھی تھے اور کھل کر ان کی خوبیوں کا اعتراف کرتے تھے۔ انداز بیان عالمانہ ہوتا تھا اور قائد کی صفات ان کی گفتگو سے صاف ظاہر ہوتی تھیں۔ نیپال بھی کئی بار آچکے ہیں۔ نیپال کے معروف عالم دین جناب عبداللہ مدنی جھنڈانگری کے جنازہ میں مولانا مرحوم سے ملاقات ہوئی اور ان کے احساسات جاننے کا موقع ملا۔ اس موقع سے ہم سب ذمہ داران اسلامی سنگھ نیپال غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔مولانا کی وفات کسی ملی سانحہ سے کم نہیں ہے۔اللہ مولانا مرحوم کی کاوشوں اور جدوجہد کو قبول فرمائے اور ان کی خدمات جلیلہ کا بھرپور اجر دے۔ جمعیت اہل حدیث کے ذمہ داران، دیگر وابستگان اور مرحوم کے اہل خانہ وعزیز واقارب کے لئے دعائے صبرجمیل کرتے ہیں ۔ اللہ مسلمانان ہند کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین۔

سراج احمد برکت اللہ فلاحی رکن شوری اسلامی سنگھ

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter