०९ माघ २०८१

کيئر فاؤنڈیشن سماجی ضروریات کی تکمیل کا مؤثر پلیٹ فارم: رضوان انصاری

کيئر فاؤنڈیشن کی طرف سے افطار پارٹی

२० जेष्ठ २०७५, आईतवार १३:१२ मा प्रकाशित

  کئیر خبر کاٹھمانڈو

مورخہ 2  /جون 2018 بروز سنیچر کو کیئر فاؤنڈیشن نے افطار کی دعوت کا اہتمام “دھمبا رائی پارٹی پیلس” دھمبا رائی

  کا ٹھما نڈو میں کیا جس میں تقریباً دو سو لوگوں نے  شرکت فرمائی پروگرام کا آغاز شہاب الدین سراجی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری فاؤنڈیشن کے صدر جناب عبد المبین خان نے سنبھالی   مشارکین میں مندرجہ ذیل نامور  شخصیات شامل رہیں سابق وزیر داخلہ جناب رضوان انصاری نے فاؤنڈیشن کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا ، جس طرح منصوبہ بند انداز میں فاؤنڈیشن اپنے اہداف کی طرف گامزن ہے، مجھے پوری امید ہے کہ یہاں نہ صرف سماجی ضروریات کی تکمیل ہوگی بلکہ یہ قوم وملت کا مؤثر ترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا، اس لئے اس سے جڑیں اور قوم کے فلاح وبہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
سابق وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب محمد رضوان انصاری صاحب، جنید انصاری صاحب  برطانوی سفیر کے مشیر کار ستار انصاری ، مرکز اسلامی کاتھماندو کے جنرل سیکریٹری  ضیا ء الرحمٰن عبد السلام ، اردو اکادیمی نیپال کے صدر امتیاز وفا ، سفارت خانہ عرب امارات کی مندوب ابراہیم انصاری ، شعبہ زراعت کے ڈائریکٹر دلی رام شرما ، جسٹس عبد  العزیز  مسلمان  اور ربرو یف یم کے صدر کمیونیسٹ پارٹی کے مرکزی ممبر ہارون قادری کے نام سر فہرست ہیں فاؤنڈیشن کے صدر عبد المبین خان فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد پر سرسری نظر ڈالی ، اسکے بعد شعبہ سماج و ثقافت کی انچارج ڈاکٹر مختار عالم انصاری نے اپنے شعبہ سے متعلق کارکردگی کے بارے میں  سامعین کو روشناس کرایا ، شعبہ تعلیم کے انچارج  اختر حسین نے تعلیمی ضرورتوں اور ہماری کارکردگی اور ذمہ داریوں کے متعلق روشنی ڈالی ، شعبہ حقوق انسانی کے انچارج اور نیپال کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی ممبر سراج فاروقی نے کئیر ہیومن رایٹ کے قیام و اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ، فاؤنڈیشن کے سکریٹری جنرل و شعبہ میڈیا انچا رج عبد الصبور نے شعبہ کی کارکردگی اور مستقبل کے عزائم  کو بیان کیا  اسی طرح نیپال کمیونیسٹ پارٹی کے مبمر جناب و تاج محمد صاحبان نے افطار پارٹی کے انعقاد اور فاؤنڈیشن کے قیام کو با معنی و با مقصد بتایا فاؤنڈیشن کے خازن انور شاہ اور انکے معا ون سلام الدین صاحبان کی نگرانی اور انتھک کوششوں پروگرام بحسن و خوبی اپنے اختتام کو پھنچا

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter