آج ” رائی ” تم مبارکباد کے ہو مستحق
مرکزی ” کابینہ میں تم شامل ہوئے ہو با وقار “
ودیا ” نے آپ کو دی ہے وزارت شان سے “
آپ کا منصب ہے عالی ، آپ کا ہے اقتدار
مسلموں کو آج پھر سے سرفرازی مل گئی
منتخب ہونے سے پورا دیش ہے صد افتخار
یا الہی ! محترم رائی کا اونچا نام کر
خدمت قوم و وطن ہے سب سے پیارا شا ہکار
تم مثالی رہنما ہو ، تم سماجی کار کن
قوم و ملت کی بھلائی زندگی کا ہو شعار
ہے دعا انصر کی یا رب ! آئے جمہوری نظام
ملک کے آئین میں سب کا ہو پورا اختیار
تہنیتی کلمات : انصر نیپالی
केयर फाउणडेशन द्वारा संचालित:
तपाईंको प्रतिकृयाहरू