०५ माघ २०८१

(تم سحری کیا کرو، سحری کرنے میں برکت ہے”(متفق علیہ “

८ जेष्ठ २०७५, मंगलवार ११:२३ मा प्रकाशित

سحری

حضرت انسؓ کی مرفوع حدیث میں ہے ”تم سحری کیا کرو، سحری کرنے میں برکت ہے”(متفق علیہ) ہمارے اور اہل کتاب کے روزے میں یہی فرق ہے کہ ہم سحری کھاتے ہیں اور وہ نہیں کھاتے۔ (صحیح مسلم عن عمرو بن عاص)

 آنحضرت ﷺ نے سحری کا نام ‘غذاء ِمبارک’ رکھا ہے اور کھجور کو ‘عمدئہ سحور ِمؤمن’ فرمایا ہے۔ غرضیکہ سحر کے وقت تھوڑا بہت ضرور کھا لے، ایک دو کھجور ہی سہی۔ سحری میں تاخیر کرنا اسی طرح ہی مستحب ہے جیسے افطاری میں جلدی کرنا۔حضرت ﷺنے فرمایا: ”میری اُمت ہمیشہ خیریت سے رہے گی جب تک کہ سحور میں دیر کرے گی۔”

حضرت ﷺکی نماز اور سحری کے درمیان اتنا فاصلہ ہوتا تھا جتنی دیر میں کوئی قرآن کی پچاس آیتیں پڑھ لے۔

بشکریہ محدث میگزین اردو

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter