०४ माघ २०८१

شمالی کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کے لیے ’لیبیا ماڈل پر عمل نہیں کیا جائے گا: ٹرمپ

४ जेष्ठ २०७५, शुक्रबार १५:२१ मा प्रकाशित

ایجنسیاں 18 مئی /2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی قومی سلامتی کے مشیر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے ‘لیبیا ماڈل’ پر عمل نہیں کیا جائے گا۔

یہ تجویز جان بولٹن نے دی تھی جس سے شمالی کوریا نے برہم ہو کر اگلے ماہ صدر ٹرمپ کے ساتھ کم جونگ ان کی ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی تھی۔

 میں لیبیا کے صدر معمر قذافی نے پابندیاں ہٹانے کے بدلے میں ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام ترک کر دیا تھا۔

تاہم اس کے بعد انھیں مغرب کی پشت پناہی میں لڑنے والے باغیوں نے ہلاک کر دیا تھا۔ شاید اسی موازنے کی وجہ سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان برہم ہوئے ہیں۔

پیونگ یانگ نے بدھ کو خبردار کیا کہ ہو سکتا ہے وہ 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات میں شریک نہ ہوں۔

صدر ٹرمپ نے بولٹن کی موجودگی میں کہا: ‘ہم شمالی کوریا پر لیبیا ماڈل کا اطلاق کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔’

انھوں نے کہا: ‘اگر آپ جنوبی کوریا کو دیکھیں تو یہ صعنت کے معاملے میں جنوبی کوریائی ماڈل ہو گا۔’

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس نئے ماڈل میں کم جونگ ان ہی کو شمالی کوریا کا سربراہ دیکھ رہے ہیں۔

بشکریہ بی بی سی اردو

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter