०३ माघ २०८१

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں پل گرنے سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

२ जेष्ठ २०७५, बुधबार १५:३७ मा प्रकाशित

ایجنسیاں 16 مئی /2018 

انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں ایک پل گرنے کے حادثے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور متعدد گاڑیاں پل کے نیچے دب گئی ہیں۔

امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید مزدوروں کے پھنسے ہونے کا امکان بھی ہے۔ یہ مزدور فلائی اور کے گرنے کے وقت اس پر کام کررہے تھے۔

یہ حادثہ وارانسی کے کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب ہوا۔

یاد رہے کہ ہندو کے لیے مقدس سمجھا جانا والا شہر بنارس وارانسی انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کا حلقہ ہے۔

قدرتی آفات اور حادثات کی صورت میں امداد فراہم کرنے والے ادارے این ڈی آر ایف کا کہنا ہے کہ اب تک 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ابھی یہ معلوم نہیں کہ ملبے تلے کتنے افراد دبے ہیں جنھیں نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور ان کی حالت کیسی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق چند ہی افراد کو ریسکیو آپریشن میں نکالا جا سکا ہے۔ اس وقت جائے حادثہ پر سات کرینز کے ذریعے ملبے کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک عینی شاہد نے ٹی وی چینل کو بتایا کہ پل گرنے کے موقع پر وہاں ایک منی بس، کم ازکم چار کاریں اور ایک رکشہ کچلا گیا۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ حادثے کے بعد انھوں نے اپنے نائب کو حالات کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوع پر بھیجا۔

بشکرییہ بی بی سی اردو

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter