०२ माघ २०८१

ہاتھ نہ ملانے پر مسلم خاتون کو فرانس کی شہریت دینے سے انکار

७ बैशाख २०७५, शुक्रबार ११:३० मा प्रकाशित

فرانس میں ایک مسلم خاتون کو ہاتھ نہ ملانے پر ملک کی شہریت دینے سے انکار کردیا گیا، الجزائر سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان خاتون نے فرانسیسی شہریت ملنے کی تقریب کے دوران عہدیدار سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔

فرانس کی حکومت نے خاتون کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جسے فرانس کی اعلیٰ انتظامی عدالت نےبرقرار رکھا ۔

 

جون 2016ء میں فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایسرے میں ایک تقریب کے دوان کے مسلم خاتون کو ملک کی شہریت دی جارہی تھی ، اس موقع پر تقریب کے صدر اور ایک مقامی سیاسی رہنما نے خاتون سے ہاتھ ملانا چاہاتو اُس نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ میرے مذہبی عقائد اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔

حکومت نے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ’فرانسیسی معاشرے میں ضم ہونا نہیں چاہتی‘، ایسا عمل سول کوڈ کے تحت کسی بھی فرانسیسی شہری کے شریک حیات کوملک کی شہریت دینے سے روکتا ہے۔

مسلم خاتون نے فرانسیسی شہری سے 2010ء میں شادی کے بعد اپریل 2017میں شہریت کے لئے درخواست دی، خاتون نے فیصلے کو’اختیارات کا غلط استعمال‘ قرار دیا ہے۔تاہم ایسے معاملات کی حتمی سماعت کرنے والی عدالت کونسل آف اسٹیٹ کا موقف ہے کہ حکومت نے ’’قانون کا غلط استعمال‘‘ نہیں کیا۔

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter