०२ माघ २०८१

جمعیۃ السلام للخدمات الانسانیہ کے زیراھتمام یک شبی دعوتی اجلاس عام اختتام پذیر

حفاظ کرام کی دستار بندی

६ बैशाख २०७५, बिहीबार १४:५७ मा प्रकाशित

روپندیہی / کیر خبر

دیرینہ روایات کی طرح امسال بھی جمعیۃ السلام للخدمات الانسانیہ کے زیراھتمام معہد النابت لتحفیظ القرآن الکریم موضع مریاد پور، روپندیہی نیپال میں مورخہ 17/4/2018ء بروز منگل یک شبی دعوتی وتبلیغی اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آ یا ، جس کی صدارت جماعت کے بزرگ عالم دین،فضیلۃ الشیخ محمد ابراھیم رحمانی  نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض  مولانا عبدالرحیم امینی استاذ جامعہ دارالھدی یوسف پور نے انجام دیئے ۔

پروگرام کا آغاز معہد كے طالب علم قارى نبیل احمد شریف تیمی كى تلاوتِ كلام پاک سے ہوا، پھر مولاناعیسی بلال فیضی حمد باری تعالی اور مولانا صفی الرحمن سراجی نے نعت شریف پیش کیا، اس كے بعد صدر جمعیت مولانا شمیم الرحمن اثری  نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں اور تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا اور اجلاس میں شرکت پر جمعیت کے اراکین اورذمہ داران ومعاونین کی طرف سے خلوص دل سے ان کا شکریہ ادا کیا، اورجمعیت کی دعوتی، تعلیمی، اشاعتی اور سماجی ورفاہی سرگرمیوں کا اجمالی تعارف پیش کیا۔

بعدازاں محترم صدراجلاس کے مختصر صدارتی خطاب کے بعد معزز مہمانوں کے دست ِمبارک سے معہد سے فارغ ہونے والے طلباء کی دستار بندی عمل میں آئی، اور انہیں بیگ، کتب اور نقدی کی صورت میں انعامات سے نوازا گیا۔

اس کے بعد باقاعدہ خطابات کا سلسلہ شروع ہوا جس میں سب سے پہلے فضیلۃ الشیخ عبدالعظیم مدنی صدر مرکز التوحید، ومدیر مسئول ماھنامہ ” نور توحید ” جھنڈانگر نے “دعا کی اھمیت و فضیلت قرآن وحدیث کی روشنی میں” کے موضوع پر خطاب فرمایا
بعد ازاں مہمان خصوصی فضیلۃ الشیخ محمد رحمانی  صدر مرکز ابوالکلام آزاد للتوعیہ الاسلامیہ نئی دھلی نے “تحریک اہل حدیث” کے موضوع پرانتہائی وقیع، اہم اور جوش ولولولہ سے بھر پورخطاب کیا۔
اس کے بعد معزز مہمانوں کے دست مبارک سے جمعیت کے شعبۂ تالیف وترجمہ کی جانب سے نیپالی زبان میں شائع کردہ دو کتابوں پہلی “خصائص اسلام” تالیف : علامہ قاضی محمد سلیمان سلمان منصورپوری رحمہ اللہ، ترجمہ: مولانا محمد شریف تیمی ۔
اوردوسری کتاب ” قادیانیت ایک جائزہ ” تالیف : فضیلۃ الشیخ عبد المنان سلفی حفظہ اللہ ، ترجمہ: مولانا محمد شریف تیمی ۔ کا اجراء بھی عمل میں آیا،
اس کے بعد  جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر کے وکیل الجامعہ فضیلۃ الشیخ عبد المنان سلفی نے “اطیعوا اللہ و اطیعوا الرسول” موضوع پر انتہائی وقیع اور جامع خطاب فرمایا۔ 

اس کے بعد شیخ الحدیث مولانا مطیع اللہ مدنی استاذ مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات، ومدیرماھنامہ ” نور توحید ” جھنڈانگر نے عظمت قرآن کے موضوع پر دلائل وبراہین سے آراستہ پرمغز خطاب فرمایا۔
بعدہ فضیلۃ الشیخ انیس الرحمن مدنی جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر نے “موت کی حقیقت” کے موضوع پر مفصل اور مدلل خطاب فرمایا۔
اجلاس میں ہند و نیپال کے سیکڑوں علمائے کرام، نامور علمی اور سماجی شخصیات اورقرب وجوار کے سرکردہ افراد کے علاوہ مسلم مرد وخواتین کی ایک کثیر تعداد نے بڑے جوش، جذبہ  کے ساتھ شرکت کی۔
 یہ  پروگرام  صدر اجلاس کی پرسوز دعا سے ڈھائی بجے شب اختتام پذیر ہوا۔

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter