کئیرخبر ١٠ اپریل / کاٹھمنڈو
کیئر ہیومن رائٹ کے چیئرمین ، مسلم اتحاد سنگھٹن کے صدر، نے کا پا اے مالے کے قومی ممبر جناب سراج احمد فاروقی کی کوششوں نے قطر میں عین پھانسی کے دن ایک پاکستانی شہری محمد صدیق کو بچانے میں اہمرول ادا کیا
ضلع کپل وستو مایا دیوی وارڈ نمبر ۱ کے رہنے والےعبدالسلام مسلمان کے بیٹے ابرار حسین قطر کے مار بو کمپنی روڈ ڈویژن میں کام کرتے تھے ۳ جون ۲۰۱۴عیسوی کو انکے روم میٹ محمد صدیق نے کسی بات پر آپسی تو تو میں میں کے بعد قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر غور تھا
اس پہلے دیت (بلڈ منی) لے مقتول کے والدین سے قاتل کو معاف کرنے کی کئی ناکام کوششیں کی جاچکی تھیں مگر آخری بار مار و کمپنی کے ڈائرکٹر پارٹنر حاجی حضرت گل نیپال تشریف لائے اور کیئر ہیومن رائٹ چیئرمین سراج احمد فاروقی سے مسئلے کو حل کرانے کے سلسلے میں اپیل کیا محترم چیئرمین نے اپنے سیاسی و سماجی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے پانچ نمبر پردیش کی پردیش سبھا ممبر فوزیہ نسیم اور انکے شوہر نسیم بادشاہ خان کو مقتول کے والد سے دیت (بلڈ منی) لے کر قاتل کو معاف کرنے کے لئے مامور کیا اور تمام تر کوششوں کو بروئے کار لانے کے بعد مقتول کے والد عبدالسلام مسلمان بات کرنے کو تیار ہوئے اور راتوں رات عبدالسلام مسلمان کو کاٹھمانڈو لایا گیا قطری سفارت خانہ میں بیٹھ کر دو کروڑ بطور دیت منظوری پر کاغذی کا کاروائی پوری ہوئی جو بطور دیت ایک بہت بڑی رقم دلاکر مقتول کے والد کو راضی کیا گیا ان تمام امور کی انجام دہی وزیر خارجہ پردیپ گوالیکی سرپرستی اور دیکھ دیکھ میں ہوا
केयर फाउणडेशन द्वारा संचालित:
तपाईंको प्रतिकृयाहरू