०२ माघ २०८१

معروف اداکارہ شیریں مرزا کو مسلمان ہونے کی وجہ سے ممبئی میں نہیں مل رہاہے مکان

२४ चैत्र २०७४, शनिबार १५:३१ मा प्रकाशित

ممبئی۔6اپریل
معروف ٹی وی اداکارہ شیریں مرزا نے ہندوستان کا متعصبانہ چہرہ سب کے سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے ممبئی میں رہائش اختیار کرنے نہیں دی جارہی۔
انگریزی اخبارہندوستان ٹائمز میں شائع رپوٹ کے مطابق ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے”یہ ہیں محبتیں“کی نامور اداکارہ شیریں مرزا (سیمی)نے فیس بک پر اپنا درد بیان کرتے ہوئے لکھاہے کہ انہیں مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ شیریں نے فیس بک پر ممبئی میں گزارے گئے 8 سالوں کا برا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 8 سال سے ممبئی میں رہائش پزیر ہوں لیکن آج تک اپنا گھر نہیں لے سکی کیونکہ میں مسلمان ہوں۔
شیریں نے کہا کہ میں جب ممبئی میں بروکرز سے گھر کے حوالے سے بات کرتی ہوں تو وہ مجھے غیرشادی شدہ اور مسلمان ہونے کی بنیاد پر اتنے مہنگے گھر دکھاتے ہیں جو میری قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں، اس حوالے سے جب میں نے کچھ لوگوں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں مسلمانوں کو گھر ملنا بے حد مشکل ہے۔ جب کہ مجھے یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ اپنی کسی دوست کے نام سے گھر لے لوں، لیکن خیال رکھنا وہ دوست بھی مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہو۔
شیریں مرزا نے مزید کہا ہمارے(ہندو اورمسلمان کے) خون میں کوئی فرق نہیں، پھر کیوں یہاں مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیاجاتا ہے، مجھے اس بات کا بے حد صدمہ ہوا کہ جہاں میں نے 8 سال گزارے اس شہر میں میرے لیے کوئی جگہ نہیں۔

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter