०२ माघ २०८१

گن کا مقابلہ گن سے نہیں ہوتا،محبوبہ مفتی

१४ चैत्र २०७४, बुधबार १५:२७ मा प्रकाशित

جمون و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ گن کا مقابلہ گن سے نہیں ہوتا، بندوق سے لگنے والے زخم پر بھی کوئی مرہم رکھے۔

محبوبہ مفتی کا ایک سیمینارمیں کہنا تھا کہ ہمیں ہمارے ہی ملک اکیلا چھوڑدیا گیا ہے، کشمیر اس وقت مشکل صورتحال سے دو چار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں،مشکل صورتحال کو قابو کرنے کیلئے کئی طریقے ہوتے ہیں لیکن صرف گن کے ذریعے اسے قابو میں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے شکوہ کیا کہ گن سے لگنے والے زخم پر کوئی مرہم بھی تو رکھے۔

محبوبہ مفتی نے بھارتی چینلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام چینل وادی کی غلط تصویر پیش کر رہے ہیں۔

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter