०२ माघ २०८१

ہوائی حادثے میں ۱۳؍ ایم بی بی ایس طالبات کی موت انتہائی کربناک: زاہد آزاد

७ चैत्र २०७४, बुधबार १३:५६ मा प्रकाशित

کاٹھمانڈو
گزشتہ دنوں نیپال میں بنگلہ دیشی جہازحادثے کا شکار ہوگیا تھا، جس میں ۵۹؍ جانیں تلف ہوئیں، نیپال کا ایک بہت بڑا خسارہ ہوا وہ ۱۳؍ طالبات جو وہاں جاکر طبی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کررہی تھی اسی بدقسمت جہاز میں سوارتھیں جو لقمہ اجل بن گئیں، انہوں نے یقیناًاپنے دل میں ملک کے روشن مستقبل کے لئے بے شمار خواب بن رکھے رہے ہوں جو یقیناًشرمندیؐ تعبیر نہ ہو سکا۔
یہ یقیناًبہت ہی بڑا حادثے جہاں بنگلہ دیش کے لئے ہے وہیں ہمارے ملک کے لئے ایک بہت ہی بڑا و جاں کاہ حادثہ ہے، ہمارے ملک کی وہ ۱۳؍ طالبات جو لقمہ اجل بنی یقیناًہمارے ملک کا بہت بڑا سرمایہ تھیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر نیپال اردو نیوز ’’زاہد آزاد جھنڈانگری‘‘ نے ایک ریلیز میں کیا اور آگے کہا: ان والدین کا تصور کیجئے جنہوں نے اپنے جگر کے گوشوں کو ملک و ملت اور اپنے روشن مستقبل کے لئے انہیں غیر ملک میں ایک بہت ہی بڑا سرمایہ خرچ کرکے اپنے سے الگ کرکے بھیجا تھا، آج ہم ان کے دل سے پوچھیں تو یقیناًہمیں صرف اور صرف درد و کرب ہی حاصل ہوگا، یقیناًان والدین اور ان کے رشتے دار واقارب کے لئے یہ واقعہ نہایت ہی درد و کرب والا ہے، اللہ ان کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے لئے کوئی نعم البدل عطا فرمادے۔
کاٹھمانڈو کا ائر پورٹ جو چاروں طرف سے پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے، کسی بھی نئے پائیلٹ کے لئے یہ ایک جوکھم بھرا سفر ہوا کرتا ہے، وادئ کاٹھمانڈو میں داخل ہونے کے بعد انہیں چاروں طرف سے بے شمار بلند پہاڑیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہیں جہاز کو ایک کٹورے میں اتارنا پڑتا ہے، جو نئے پائیلیٹ کے لئے ایک بڑا اور مشکل مسئلہ ہوتا ہے۔
تربھون انٹر نیشنل ائر پورٹ چاروں طرف سے پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے، واضح رہے یہ پورے ملک کا اکلوتا انٹر نیشنل ائیر پورٹ ہے، بہت جلد ان شاء اللہ بھیرہوا انٹر نیشنل ائیر پورٹ بن جائے گا جو سرحد ہندوستان سے صرف چھ کلو میٹر پر واقع ہے، بھیرہوا کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ بن جانے سے تربھون انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا بوجھ کم ہوجائے گا۔
اب تک تربھون انٹر نیشنل ائر پورٹ پر نصف درجن سے بھی زائد حادثات ہوچکے ہیں، جو یقیناًبہت زیادہ ہیں۔
آئندہ بھیرہوا کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ بن جانے سے حادثات کم ہوں گے ان شاء اللہ۔
صدر مرکز التوحید شیخ عبدالعظیم مدنی جھنڈانگری نے کہا ۱۱؍ طالبات اور ۲؍ طلبہ؍جو ایم بی بی ایس کرنے کے لئے ملک سے باہر گئے حادثہ کے شکار ہوگے، یہ ایک عظیم خسارہ ہے، اگر وہ ہمارے ملک میں ہوتے تو ملک و ملت کے لئے ایک عظیم سرمایہ ہوتے۔
مولانا عبدالصبور ندوی کاٹھمانڈو نے اس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا:حادثہ کے شکار طلبہ و طالبات ہمارے ملک کا عظیم سرمایہ تھے، یہ حادثہ بھولے گا نہیں، اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
نیپال صحافی قاسم رائیں نے اس واقعے کو ایک بڑا درد بھرا واقعہ بتایا ہے، اور مزید کہا کہ اس جہاز حادثے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اس لئے ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہئے اور خیر و فلاح کے کاموں میں لگا رہنا چاہئے۔
شفیع اللہ محمد رضا انصاری نے کہا کہ بہت درد ناک حادثہ ہوا ہے، اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے، حادثہ کے شکار سبھی کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔
نیپال کے شاعر انصر نیپالی نے اس واقعہ کو درد بھرا واقعہ بتاتے ہوئے ایک نظم بھی لکھی ہے۔
ناگہانی موت سے بچا یارب
زندہ جسموں کو راکھ کرتی ہے
حادثہ اس قدر بھیانک تھا
زندگی دیکھ کر سسکتی ہے
ثاقب ہارونی، طالب رشید اور ملک کے بے شمار لوگوں نے (عبدالنور سراجی، وغیرہ نے اسے ایک جاں کاہ حادثہ بتایا اور اپنے درد و کرب کا اظہار کیا ہے

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter