کاٹھمانڈو(کئیر خبر)۔
کئیر فاؤنڈیشن کے میڈیا سیل کے زیر اہتمام ملک نیپال کا باضابطہ پہلا نیپالی و اردو زبان میں آن لائن نیوز پورٹل کئیر خبر ڈاٹ کام کا اجراء عمل میں آیا، ہاردک ہوٹل میں منعقد رسم اجراء پروگرام میں پورٹل کے چیف ایڈیٹرجناب عبد الصبور ندوی نے میڈیا کی اہمیت اور اس کے اثرات پر روِشنی ڈالتے ہوئے کہا: ہمیں اپنی صحافتی ذمہ داریوں کا احسا س ہے، ہمیں اپنے اور مظلوم سماج کے مسائل ، ایشوز ، حقوق اس وقت تک اٹھاتے رہنے ہیں جب تک ان کا حق انہیں مل نہ جائے، کئیر خبر مظلوم عوام کی کی آواز بن کر ابھرے گا، ان شاء اللہ۔ اس کی میں یقین دہانی کراتا ہوں۔
اس سے قبل فاؤنڈیشن کے صدر جناب عبد المبین ثاقب نے تنظیم کے اہداف و امور پر سلائڈ کے ذیعے مکمل توضیح کی، اور اس فکر و سوچ پر حاضرین کی تالیاں گونجتی رہیں۔فاؤنڈیشن کے نائب صدر جناب اختر حسین نے امپاورمنٹ، اسکل ڈیویلپ منٹ اور تعلیمی میدان میں ممکنہ پیش رفت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
وامی ڈائرکٹر ڈاکٹر شمیم احمد نے اپنے خطاب میں کہا : انسانیت کی بھلائی کے لئے اٹھایا گیا یہ قدم قابل مبارکباد ہے،مولانا خورشید احمد فلاحی نے کہا آپ نے ملت کی تمام دکھتی رگوں پر ہاتھ رکھ دیا، ترجیحی مسائل پر فوری کام کی ضرورت ہے۔ اطہرحسین فاروقی ، سابق وزیر ذاکر حسین، نظام الدین، پروفیسر زاہد پرویز، سابق وزیر داخلہ مسٹر رضوان انصاری، سابق صدر حج کمیٹی تاج محمد نے اپنے خطاب میں اس قدم کو مثبت بتاتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی، انجینیر ثناء اللہ، عبد العزیز، الحاج اسلام، جناب زبیر احمد خان، ثناء اللہ ندوی، شمیم انصاری کے علاوہ فاؤنڈیشن کی ٹیم ، جناب انور علی شاہ، ڈاکٹر مختاراحمد، سلام الدین،مولانا محمد عقیل، امتیاز وفا، صدر عالم، افروز ارپن،شمشاد وغیرہ حاضر رہے، اور پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔
केयर फाउणडेशन द्वारा संचालित:
तपाईंको प्रतिकृयाहरू