०२ माघ २०८१

انڈیا: فیس بک فرینڈ کو گھر بلا کر قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار

११ फाल्गुन २०७४, शुक्रबार १५:४४ मा प्रकाशित

انڈیا کے شہر ممبئی میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی ایک فیس بک فرینڈ خاتون کو گھر بلا کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق 25 سالہ ہریداس نرگود نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے خاتون کو اس لیے قتل کیا کیونکہ اس نے ملزم سے ہم بستری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے منتظر ہیں تاکہ اس بات کا تعین ہو سکے کہ کیا خاتون کو ریپ کیا گیا تھا یا نہیں؟

پولیس کو شک ہے کہ خاتون کو گلہ گھونٹ کر مارا گیا۔

پولیس نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ یہ خاتون ملزم سے ملنے ان کی گھر گئی تھی اور خاتون نے حال ہی میں ملزم سے فیس بک پر دوستی کی تھی۔

ہریداس نرگود کے ہمسائیوں کا کہنا ہے کہ انھیں خاتون کی لاش ہریداس کے اپارٹمنٹ کے باہر ملی اور انھوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس سے قبل خاتون کو اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔

ہریداس نرگود کے مکان کی تلاشی پر خاتون کا موبائل فون اور ان کا بیگ برآمد ہوا۔

انڈیا میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات قدرے عام ہیں۔ 2012 میں دلی میں ایک لڑکی کے چلتی ہوئی بس پر ریپ اور قتل کیے جانے کے بعد ملک میں اس حوالے سے قوانین سخت تر کیے گئے ہیں۔

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter